ملک کے بڑے شہروں میں پاسپورٹس اجراء کا بیک لاگ ختم

ہم نیوز  |  Sep 20, 2024

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹس کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں میں پاسپو رٹس اجراء کا بیک لاگ ختم ہو گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پر شہریوں کا مشکور ہوں،پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر تھی جسے ہم نے بطور چیلنج قبول کیا،پرنٹنگ کے حوالے سے ہمارے پاس وسائل محدود تھے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ رکوانے کی درخواست مستردکر دی

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ یومیہ 65 ہزار پاسپو رٹس پراسس ہوتے ہیں لیکن پرنٹنگ 23 ہزار یومیہ ہو رہی تھی، انشاء اللہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے، جس کے بعد پاسپورٹس اجراء کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے شہروں میں پہلے ان لوگوں کو پا سپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہوتا ہے، اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیک لاک ختم کر دیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے لاہور جلسے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی

مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیک لاک بھی نمٹا دیا گیا ہے، اووسیز پاکستانیوں کو 24 ہزار سے زائد پاسپورٹس ڈیلیور کر دیے گئے ہیں،حکمت عملی کے تحت بڑے شہروں کے بعد اب چھوٹے شہروں پر فوکس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس ری ویمپنگ پراسس میں ہونے کی وجہ سے اجراء میں تاخیر کا سامنا رہا، پاسپورٹ آفس کا نیا ڈیش بورڈ اور نئے پرنٹرز منگوائے جا رہے ہیں،نئے پرنٹرز کی خریداری کا سارا عمل مکمل ہوچکا ہے اب صرف ڈیلیوری کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More