ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کوریا کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔دوسری جانب سننسی خیز مقابلے کے بعد انڈیا نے میزبان ٹیم چین کو فائنل میں ہرا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ انڈیا نے چین کے صفر کے مقابلے میں ایک گول کر کہ فائنل جیتا۔انڈیا کی جانب سے میچ کے چوتھے اور آخری کواٹر میں جگراج سنگھ نے گول سکور کیا جبکہ میزبان ٹیم کوئی بھی گول نہ کر سکی۔اس سے قبل پیر کو سیمی فائنل میں پاکستان کو میزبان ٹیم چین سے شکست ہوئی تھی جبکہ کوریا کو انڈیا نے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔تیسری پوزیشین کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پانچ شاندار گول سکور کیے جبکہ کوریا کی ٹیم صرف دو گول ہی بنا سکی۔کھیل کے دوسرے کواٹر میں کوریا کے ایک کے مقابلے میں پاکستان کا ایک گول تھا لیکن پھر وقت نے پینترا بدلا اور میچ کے تیسرے کواٹر میں پاکستان نے اکھٹے تین گول داغ دیے۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے دو دو جبکہ رومان نے ایک گول سکور کیا۔ پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں 3 اور چوتھے کوارٹر میں 2 گول کیے گئے۔دوسری جانب کوریا کے کھلاڑیوں نے بھی میچ میں جان تو لگائی لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔کوریا نے میچ کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں ایک، ایک گول سکور کیا۔کوریا کی جانب سے ینگ جین اور لی جنگجن نے ایک، ایک گول سکور کیا۔اس سے قبل پیر کے روز چین اور پاکستان کے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا تھا جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا جس میں چین نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی۔Moments of the MatchPakistan vs KoreaBronze medalHero Asian Champions Trophy Moqi China 2024#hact2024#asiahockey pic.twitter.com/DEba7e2bDI
— Asian Hockey Federation (@asia_hockey) September 17, 2024
جبکہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شوٹ آؤٹ میں گول نہ کر سکا تھا۔چین کے ڈور ایتھنک پارک، ہولن بیئر میں ہونے والے ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور چین کی ٹیموں نے پہلے ہاف کے کھیل میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے۔اس سے قبل پاکستان نے لیگ میچ میں چین کے خلاف پانچ ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان نے مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں تین میچ جیتے اور دو میں شکست کا سامنا کیا جبکہ 2 میچ برابری پر ختم ہوئے۔