آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: علی امین کی آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت

سچ ٹی وی  |  Sep 17, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کردی۔آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔

پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی امین نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پر امن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔

آئینی ترامیم پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے، ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، آئینی ترمیم کی منظوری تو دور کی بات ہے انہیں اسے اسمبلی میں پیش کرنے کی جرات بھی نہیں ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More