اے ایف سی چیمپئنز لیگ ایلیٹ کا پہلا ایڈیشن کرسٹیانو رونالڈو، نیمار اور ریاض محرز جیسے معروف فٹبالر کے ساتھ پیر کو شروع ہو رہا ہے جو سعودی کلبوں کو ایشیا میں کامیابی کی طرف لے جانے کے خواہاں ہیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ نیوز کے مطابق النصر، الہلال اور الاھلی کلبز سعودی پرو لیگ (ایس پی ایل) کے دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک بننے کے عزائم کو تقویت دینے والی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہیں۔2023 اور 2024 کی سمر ٹرانسفر میں سعودی پرو لیگ کی کلبز نے بڑی یورپی لیگز سے اعلیٰ سطح کے کھلاڑیوں کو لانے کے لیے ٹرانسفرز فیسوں پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔الہلال کے مڈفیلڈر روبن نیوس نے 2023 میں انگلش پریمیئر لیگ کی ولور ہیمپٹن وانڈررز کلب سے تقریباً 60 ملین ڈالر کی فیس کے بدلے الہلال میں شمولیت اختیار کی ہے۔پرتگال کے فٹبالر روبن نیوس نے بتایا ’میں نے یہ بات کہی ہے اگر آپ انگلش فٹ بال کے سعودی فٹ بال سے میرے ڈیٹا کا موازنہ کریں تو میں 40 ڈگری(سیلسیس، 104 فارن ہائیٹ) میں اور بھی زیادہ بہتر کھیل رہا ہوں۔کرسٹیانو رونالڈو اور میں نےاپنے کھیل سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ سعودی عرب میں فٹ بال کے کھیل کا معیار بہتر ہے۔سعودی پرو لیگ کی کلب الہلال چار براعظمی ٹائٹلز کے ساتھ ایشیا کی سب سے کامیاب فٹبال کلب ہے، اس نے قطر کی الریان کلب کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کیا۔مڈفیلڈر روبن نیوس 60 ملین ڈالر فیس سےالہلال کلب میں شامل ہوئے۔ فوٹو انسٹاگرامرونالڈو نے پانچ UEFA چیمپئنز لیگ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم ریاض کی النصر کلب کے لئے ابھی تک کوئی بڑی ٹرافی نہیں اٹھا سکے۔ایشین فٹ بال چیمپئنز لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد 40 سے 24 کر دی گئی ہے۔ چار کے 10 گروپوں کی بجائے 12 کے دو گروپ ہیں، جنہیں مشرقی اور مغربی جغرافیائی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ایک گروپ میں شامل ٹیمیں آٹھ میچز کھیلیں گی جس کے بعد دونوں گروپس سے آٹھ ٹاپ ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں پہنچیں گی۔