لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک

سچ ٹی وی  |  Sep 13, 2024

لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرفتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں خوارج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More