ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے جاپان کو 2-1 سے شکست دیدی

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرے میچ میں جاپان کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ کھیل کے دسویں منٹ میں پاکستانی کھلاڑی ندیم احمد نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

کھیل کے دوسرے کواٹر میں قومی کھلاڑی سفیان خان نے ایک اور گول کر کے پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط کردی۔ میچ کے 7ویں منٹ بعد جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے جاپان کو جیت کی امید دلائی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ہاکی ٹیم اُدھار لیکر چین روانہ

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے دونوں میچز ڈرا کرکے 1,1 پوائنٹ حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More