موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

سچ ٹی وی  |  Sep 10, 2024

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے 10 روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جمعرات سے تیز دھوپ کے سبب پارہ ایک تا دو ڈگری بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا مطلع جزوی ابرآلود/ مرطوب رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو شہرکا موسم جزوی طور پر ابرآلود/ مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری رہے گا، جمعرات سے بیشتروقت تیزدھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بدستور بحال رہیں گی، اور خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ بھی بارشوں کی شکل میں کراچی کومتاثر نہیں کرے گا،البتہ ملک کے دیگر حصوں میں 12 ستمبر سے بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More