کراچی: نجی ٹی وی کے معروف اینکر کار حادثے میں جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Sep 09, 2024

کراچی میں ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی کا اینکر جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق گاڑی اوور اسپیڈ تھی۔

شارع فیصل پر آواری ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے کی گئی جو کہ کئی نجی ٹی وی چینلز میں اینکر کے فرائض انجام دے چکا تھا۔

عبداللّٰہ نے حال ہی میں ایک یو ٹیوب چینل جوائن کیا تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، عبداللّٰہ لائنز ایریا کا رہائشی تھا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن ،وزیر بلدیات سعید غنی نے حادثے میں اینکر عبداللّٰہ حسن کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More