جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

سچ ٹی وی  |  Sep 06, 2024

راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب جاری ہے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی اور عسکری حکام موجود ہیں۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول وعسکری حکام، شہدا کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

جی ایچ کیو آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول وعسکری حکام، شہدا کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More