حجاب کا مطلب صرف سر چھپانا نہیں، نمرہ خان

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

اداکارہ نمرہ خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان کے حجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو ان سے سیکھنا چاہیے کہ حجاب کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے اغوا سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

اہلیہ اور بچوں کی وجہ سے کرش پر بات نہیں کی جاسکتی، احسن خان

نمرہ خان نے کہا کہ پردے اور حجاب کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم اور چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپنا، حجاب کا مقصد صرف بالوں اور چہرے کو آدھا چھپانا نہیں ہوتا، اللہ پاک ہمیں بھی توفیق دے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں جو کررہی ہوں وہ ٹھیک ہے یا غلط، یہ سب میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More