یوراج سنگھ نے اپنے والد سے متعلق کیا کہا؟

سچ ٹی وی  |  Sep 04, 2024

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی بھارتی سابق کپتانوں مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر یوراج کی نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں سابق کھلاڑی یوراج سنگھ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے والد کے ساتھ کچھ ذہنی مسائل ہیں۔ مذکورہ ویڈیو یوگراج سنگھ کے ایک انٹرویو کی ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں ایک پوڈ کاسٹ کو دیا تھا۔

دورانِ انٹرویو سابق کھلاڑی نے اپنے اور اپنے والد کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کو ذہنی مسائل ہیں، لیکن وہ اسے قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر محاذ پر کامیاب رہے ہیں لیکن وہ کچھ چیزوں کو قبول نہیں کرتے جبکہ انہیں ان چیزوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ یوراج سنگھ کی ماضی میں دیے گئے انٹرویو کی یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے والد مہندر سنگھ دھونی اور کپل دیو پر تنقید کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More