ڈپریشن کے شکار نوجوانوں میں کس چیز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Sep 04, 2024

آسٹریلوی نوجوانوں پر کیے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ ڈپریشن کی علامات ظاہر کرتے ہیں ان میں ویپنگ استعمال کرنے کا خطرہ دُگنا ہوتا ہے۔

مطالعے کی شریک مصنف ایملی اسٹاکنگز نے کہا کہ اگرچہ مختصر وقت کیلئے نیکوٹین اضطراب اور تناؤ کے احساسات کو کم کر سکتی ہے لیکن نوجوان لوگ ذہنی تناؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے ویپس کو ہی کامل ذریعہ سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قطع نظر کہ تمباکو نوشی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے، یہ واضح ہے کہ اگر ہم ویپس کے استعمال کو روکنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اسی وقت نوجوانوں کی دماغی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ایملی اور ان کی ٹیم نے اپنے مطالعے کے نتائج کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے جرنل آف سائیکیٹری میں شائع کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More