سچ ٹی وی | Sep 01, 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان نے کرپشن کے الزامات پر نیب انکوائری کا مطالبہ کردیا۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جو الزامات لگائے جارہے ہیں ان کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور نیب سے تحقیقات کرائی جائیں۔
مستعفی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملات کے حل کے لیے کمیٹی بنی ہے وہ کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کرپشن کے الزامات کے بعد صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ کمیونیکیشن شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More