پاکستان کے ایک اور کھلاڑی کا بڑا اعزاز

سچ ٹی وی  |  Sep 01, 2024

پاکستانی اسکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دیکر کولی ول اوپن اسکواش کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

احسن ایاز نے ملائشین کھلاڑی یی زیائی سیو کو 2-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں فتح اپنے نام کی۔

احسن ایاز نے 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، ان کی کامیابی کا اسکور 11-8، 11-2، 10-12، 6-11 اور 9-11 رہا۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے آئرلینڈ کے ڈینس گلیوسکی کو 1-3 سے شکست دی تھی، پہلے راؤنڈ میں بائی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں احسن نے امریکا کے فلپ پینٹل کو شکست دی تھی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں جاری کولی ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More