میرے اوپر کرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ، شکیل خان

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل خان نے کہا کہ الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لیے بھی تیار ہوں۔

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ٹھیکوں میں 20 کروڑ روپے وزیر اعلیٰ کو دینے کا بتایا ، شکیل خان

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے ، 8 ستمبر کے جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد مؤقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More