ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستانی ہاکی ٹیم اُدھار لیکر چین روانہ

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

چین میں 8 ستمبر سے شروع ہونے والی ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم اُدھار ائیر ٹکٹس لے کر روانہ ہوگئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم کو چین میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں کریڈٹ پر ٹکٹیں خریدنی پڑیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کے لیے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی ہو۔

پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں ناکام

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More