کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلتے ہی دوسرا سسٹم بننے لگا

ہم نیوز  |  Sep 01, 2024

کراچی: شہر قائد میں طوفان اسنی کا خطرہ ٹلتے ہی خلیج بنگال میں دوسرا سسٹم بننے لگا۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا۔ 3 تا 4 روز میں اس کے اثرات بھارتی گجرات پر اثرانداز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ ڈپریشن کے اثرات پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہوں گے یا نہیں تاہم 3 تا 4 روز بعد اس کی پیش گوئی کی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں27اگست سے31اگست تک بارش کےاعدادوشمار

خیال رہے کہ کراچی میں طوفان اسنی کا خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود سمندری طوفان کا فاصلہ مزید بڑھ کر 230 کلومیٹر ہوگیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا فاصلہ بلوچستان کے ساحلی مقام اورماڑہ سے 180 کلومیٹر اور گوادر سے 300 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More