حکومتی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Sep 15, 2024

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا۔ فرد واحد کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ حکومت چھپ کر ترمیم کر رہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی تجاویز سے اتفاق نہیں کرتا اور ہم نے اپنی تجاویز حکومت کو دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرد واحد کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں اور اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمن کو آگاہ کیا اور تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ترمیم کے حوالے سے مثبت جواب نہیں دیا تاہم سربراہ جے یو آئی نے ایک بار پھر فرد واحد کے لیے قانون سازی کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More