حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024ء سے ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وفاق اور صوبائی حکومتیں اخراجات کم کر کے عوام کے ریلیف کیلئے وسائل مہیا کریں ،نوازشریف

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے طلبا کیلئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان کیا تھا۔

پٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت 6.70 روپے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔  پٹرول کی فی لیٹر قیمت260.96 روپےاور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266.07 روپے فی لیٹر پر آگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More