کرسٹیانو رونالڈو کا ایک اور اعزاز ، چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم اسکورر کا ایوارڈ مل گیا

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے ، انہیں یورپی ملک موناکو میں چیمپئنز لیگ کے اگلے سیزن کے ڈراز کی تقریب میں یہ خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا۔

میسی ایک بار پھر سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ “بیلن ڈی اور” حاصل کرنے میں کامیاب

رونالڈو نے اپنے چیمپئنز لیگ کے 18 سالہ کیریئر میں 183 میچوں میں 140 گولز کیے، انہوں نے اسپورٹنگ لسبن، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کی اور 5 بار اپنی ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹائٹل بھی جتوایا۔

واضح رہے گزشتہ روز پرتگالی اسٹارز کے حال ہی میں بنائے گئے یوٹیوب چینل کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا تھا ، ان کے چینل کو صرف ایک ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More