شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ بھڑک اٹھی

سچ ٹی وی  |  Aug 31, 2024

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شیرافضل مروت کے حجرے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت میں واقع پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے آبائی حجرے میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ ان کے حجرے میں آگ نامعلوم افراد نے لگائی ہے۔ آگ لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں مجھ پر حملہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More