دوسرا ٹیسٹ میچ ، بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

ہم نیوز  |  Aug 31, 2024

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بنگلا دیش نے جیت لیا۔

بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے، ٹا س کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے توہم بھی پہلے بالنگ کرتے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ، قومی ٹیسٹ ٹیم کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان

شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں ابراراحمد کو شامل کیا گیا ہے،شاہین شا ہ اورنسیم شاہ ٹیم کاحصہ نہیں ہیں،میر حمزہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیم میں 3فاسٹ بالر اور2اسپنرز شامل ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز گزشتہ روز ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا جو آج دوسرے روز ہوا، پہلا ٹیسٹ میچ بنگلادیش نے جیت رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More