کراچی، سمندر میں نہانے، غوطہ خوری پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

ہم نیوز  |  Aug 30, 2024

کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے خدشے کے پیشِ نظر سمندر میں نہانے، تیراکی اور غوطہ خوری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں سمندر میں نہانے، تیراکی یا غوطہ خوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر بھی 31 اگست تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا سمندری طوفان کاالرٹ جاری

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہر مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے۔  محکمہ موسمیات نے آج رات یا صبح تک سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری طوفان بننے کا خطرہ ظاہر کیا ہے جبکہ سمندری طوفان کا ہائی الرٹ  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More