وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

سچ ٹی وی  |  Aug 29, 2024

بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم کو بلوچستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، دورے کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ اور زرغون روڈ پر سیکیورٹی کے لیے اضافی اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کی آمد پر ایئر پورٹ روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات کے دوران فوجی جوان سمیت تقریباً 50 افراد شہید

ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More