افغان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیرشرعی قرار دے دیا، پابندی عائد

ہم نیوز  |  Aug 29, 2024

کابل: افغان حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیرشرعی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کی وزارت کھیل کے حکام نے کہا کہ حکومت نے مکس مارشل آرٹس کو غیر شرعی سمجھتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے تحقیقات کے بعد جاری کیا۔ افغانستان کی پولیس نے مکس مارشل آرٹس کی اسلامی یا شرعی قوانین کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ وزارت کو پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک نے پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ویزہ دینے سے انکارکردیا

افغان حکام نے کہا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ کھیل میں شرعی حوالے سے مسائل ہیں۔ اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More