حکومت کا سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ

سچ ٹی وی  |  Aug 27, 2024

محکمۂ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمۂ تعلیم سندھ نے غیر حاضر اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کر لی ہے۔ تمام ڈسٹرکٹ، تعلقہ ایجوکیشن افسران کو دو روز میں حتمی ڈیٹا فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے نے محکمۂ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا۔

غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کئی سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے، محکمۂ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے غیر حاضر ملازمین کا پتہ لگایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More