آرمی چیف سے چینی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سچ ٹی وی  |  Aug 26, 2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا۔

معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ معزز مہمان کو جنرل ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More