پنڈی ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ،پاکستان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

ہم نیوز  |  Aug 26, 2024

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے قصوروار پائے جانے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو دھچکا لگا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میزبان پاکستان ٹیسٹ میچ کے دوران 6 اوورز کم پایا گیا اور اسے 6ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا، جبکہ مہمان بنگلہ دیش جس نے اپنے ایشیائی حریف پر 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی،کو 3 اوورز کم پائے جانے پر3 پوائنٹس سے محروم کردیا گیا۔

کلدیپ یادیو نے پاکستان جاکر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ جبکہ بنگلہ دیش پر 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ پابندیوں کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش پابندی کے نتیجے میں ساتویں اور جنوبی افریقہ سے پیچھے ہے۔دونوں ٹیمیں جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ٹکرائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کے عہدے کی معیاد ختم

اس کے علاوہ بنگہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی عائد کیا گیا ہے۔ شکیب الحسن نے دوسری اننگز کے 33ویں اوور میں محمد رضوان کی طرف گیند پھینکی تھی۔

تاریخی جیت پربنگلہ دیش کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، چیئرمین پی سی بی

شکیب الحسن کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے تحت جرمانہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More