سیاست میں آنے کے حوالے سے علیمہ خان کا بڑا بیان

سچ ٹی وی  |  Aug 26, 2024

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سب کو فکر ہے کہیں ہم سیاست میں نہ آ جائیں، ہمارا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کے لیے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہمارے لیڈر بھی ہیں، بھائی بھی، آپ جو چاہیں کریں، ہم کھڑے رہیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آپ بیشک سیکیورٹی کے نام پر ہمارے پیچھے گاڑیاں لگا دیں، یہ لوگ جب جلسہ ملتوی کرنا ہوتا ہے پاؤں پڑ جاتے ہیں، اب بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کو کچھ بھی ہو جائے جلسہ ضرور کریں گے، تیسری بار اڈیالہ کا عملہ تبدیل کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ جب ٹی وی پر ہمارا تماشہ بناتے ہیں تو کیا گھر کی خواتین آپ سے نہیں پوچھتیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More