خیبرپختونخوا حکومت نے ایکسپورٹ پر 2 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایکسپورٹ پر 2 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا گیا۔ جسےانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے جو صوبے میں زمینی اور فضائی راستے سے ایکسپورٹ پر لاگو ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹیکس کی وصولی 23 اگست سے شروع ہوچکی ہے۔ ٹیکس کی وصولی کی ذمہ داری خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی کے ذمے ہوگی اور ٹیکس کا نفاذ رواں سال کے بجٹ میں منظور کردہ فنانس بل کے ذریعے نافذ ہوا ہے۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

باچاخان ائیرپورٹ سے جانے والی ایکسپورٹ اشیا پر ٹیکس کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔ کسٹم حکام نے نئے ٹیکس سے ایکسپورٹرز اور ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More