راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستانی ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ، بنگلہ دیش کو 30 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا ۔

پہلے ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، بنگلہ دیش کو جیت کیلئے صرف 30 رنز کا ہدف ملا ہے۔

گورنر سندھ کا میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

اس کے یکے بعد دیگرے بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4 اور شکیب الحسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More