راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ، بنگلہ دیش کی پوزیشن مستحکم

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ۔

پہلے ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں اور آخری روز ہے ، پاکستان کو بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے اب بھی 11 رنز درکار ہیں جبکہ 106 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، سعود شکیل، شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق اور آغا سلمان پویلین لوٹ چکے ہیں۔

گورنر سندھ کا میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اس وقت کریز پر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More