اردو نیوز | Aug 25, 2024
پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم لائی جا سکتی ہے نہ ہی عدلیہ کے حوالے کوئی بھی ترمیم زیرغور ہیں۔سنیچر کو جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق ترامیم کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پہلے ایک ایوان میں آتی ہے پھر دوسرے میں جاتی ہے، اور فی الحال ججوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں معمول کی کارروائی ہو گی۔‘سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے بطور آئندہ کے چیف جسٹس پاکستان تقرر کا نوٹی فیکیشن جاری نہ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تو نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا۔’وزارت قانون افواہوں پر نوٹی فیکیشن جاری نہیں کر سکتی، جب وزارت مناسب سمجھے گی تو حکومت کو تجویز کر دے گی۔‘
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More