نیدرلینڈز کے فٹبالر انوار الغازی کا لاکھوں ڈالر غزہ کے بچوں کو عطیہ کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

نیدرلینڈز: نیدرلینڈز کے مشہور فٹبالر انوارالغازی نے ملنے والی فیس 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کی فلاح کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مراکشی نژاد انوارالغازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں مینز کا دو باتوں کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ 5 لاکھ کی ادائیگی غزہ میں بچوں کے فلاحی منصوبے کے لیے عطیہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فٹبال کلب وقت پر ادائیگیوں سے گریز کے باوجود ان کے علم میں یہ بات آئے گی کہ میرے ذریعے وہ غزہ کے بچوں کے لیے ایک چھوٹی سی بہتر کاؤش کی کوشش کر رہے ہیں۔

انوارالغازی نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ مجھے خاموش کرانے کی کوششوں سے میری آواز غزہ کے مظلوم اور بے آواز شہریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مؤثر بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

خیال رہے کہ 29 سالہ فٹبالر کے بیان کو مینز لیبر کورٹ نے اظہار آزادی کے دائرے کے اندر قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فٹبال ڈچ فٹبالر انوارالغازی کو ماہانہ تنخوا ڈیڑھ لاکھ یورو (ایک لاکھ 63 ہزار 500 ڈالر) کی ادائیگی جاری رکھی جائے۔

مینز فٹبال کلب نے گزشتہ برس اکتوبر میں ان کو پہلے معطل کر دیا تھا اور پھر ان کے بیان “ریور ٹو سی” کے حوالے سے خبردار کر دیا تھا جو انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔

بعد ازاں فٹبال کلب کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ انوارالغازی کو مذاکرات کے بعد معاف کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More