بھاری ٹیکسوں کا نفاذ، بڑی گاڑیوں کے پارٹس بنانے والی کمپنی کا پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 25, 2024

لاہور: حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکسوں کے نفاد کے پیش نظر ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں ٹرک اور بس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی کی نتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے پیداواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔

کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں فی ٹن 45 ہزار روپے کی کمی

دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر جلد معاملہ حل کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More