بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا میں طلاق کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا اسٹین کوویچ  کے درمیان طلاق کی اصل وجہ سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اور ہاردک پانڈیا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس سابق جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک ہیں، ہاردک پانڈیا غصے والے اور خود پسند انسان ہیں، ان کے رویے اور شخصیت نے نتاشا کو بہت پریشان کیا تھا۔

قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت

نتاشا نے ہاردک کی خود پسندی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں، پھر انہوں نے سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک کی اسی شخصیت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی لیکن ان کا رشتہ ٹھیک ہونے کے بجائےمزید الجھ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتاشا نے یہ بات تسلیم کرلی تھی کہ وہ اور ہاردک مختلف مزاج کی شخصیت کے مالک ہیں اس لیے دونوں کا ایک ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے لہذا اداکارہ نے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ نتاشا کے لیے تکلیف دہ تھا۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More