معروف بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 24, 2024

بھارت کے معروف کرکٹر شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

بھارتی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔

شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے موقع دیا، میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا۔

شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان ، راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ ٹکٹ کے بغیر دیکھ سکیں گے

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے کہ میں کھیلا،میں آج ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں پیچھے دیکھنے پر صرف یادیں اور آگے دیکھنے پر پوری دنیا ہے۔

کرکٹر نے کہا کہ میری ہمیشہ سے ایک ہی منزل تھی کہ انڈیا کے لیے کھیلنا اور وہ ہوا بھی۔یاد رہے کہ شیکھر دھون نے 20 اکتوبر 2010 کو بھارتی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More