حکومت کی جانب سے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کروڑوں روپے مقرر

اردو نیوز  |  Aug 23, 2024

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے تین خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

جعمے کی شام لاہور میں وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق کچے کے خطرناک ترین ڈاکو کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہے جبکہ خطرناک ڈاکو کے سر کی قیمت پچاس لاکھ اور تیسرے خطرناک ڈاکو اور دہشت گرد کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقرر کی ہے۔

وزیراعلٰی کے دفتر کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More