راولپنڈی ٹیسٹ ، بنگلہ دیش نے 5وکٹوں پر 316رنز بنا لیے

ہم نیوز  |  Aug 23, 2024

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش نے 5وکٹوں پر 316رنز بنا لیے۔

بنگلہ دیش کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 132رنز درکار ہیں،شادمان اسلام 93، مومن الحق 50 ،شکیب الحسن 15اور ذاکر حسن 12رنز بنا کر آ ؤٹ ہوئے،مشفیق الرحیم 55اورلٹن داس52رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2،نسیم شاہ ،محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی۔ محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More