پاکستان میں 26 سے 29 اگست تک شدید بارشوں اور طوفان کا خطرہ، محکمہ موسمیات

اردو نیوز  |  Aug 23, 2024

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالوں سے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 26 سے 29 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور طوفان کا خطرہ ہے۔

جمعے کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ طوفانی بارشیں برسانے کو تیار ہے۔ 

خلیج بنگال پر موجود ہوا کا نیا کم دباؤ 25 اگست کو پاکستان میں داخل ہو گا۔

دباؤ کے تحت 26 سے 29 اگست تک ملک بھر میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اگست کی شب سے 29 تک صوبہ سندھ کے علاقوں کراچی، حیدرآباد، دادو، بدین، سجاول، شہید بے نظیر آباد، جامشورو میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ ٹنڈواللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگر پارکر، مٹھی، میر پور خاص میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

عمر کوٹ، مٹیاری، سانگھڑ، گھوٹکی، شکار پور اور کشمور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More