جنوبی افریقہ میں بہت بڑا قیمتی ہیرا دریافت

ہم نیوز  |  Aug 23, 2024

گیبرون: افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک بہت بڑا قیمتی ہیرا دریافت کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2 ہزار 492 قیراط کا یہ ہیرا کینیڈا کی ایک کان کن کمپنی نے دریافت کیا۔ اس قیمتی پتھر کو شمال مشرقی بوٹسوانا میں واقع ہیروں کی کان سے نکالا گیا۔

یہ اب تک دریافت ہونے والے سب سے بڑے چند ہیروں میں سے ایک ہے۔ سب سے بڑا ہیرا 1905 میں جنوبی افریقہ کی ایک کان سے دریافت کیا گیا تھا جو 3 ہزار 16 قیراط کا تھا جسے کولینن ڈائمنڈ کا نام دیا گیا۔

کینیڈین کمپنی کے صدر ولیم لیمب نے بتایا کہ ہم اس حیرت انگیز 2 ہزار 492 قیراط کے ہیرے کی دریافت پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب تک دریافت ہونے والے چند بڑے ہیروں میں سے ایک ہے اور اسے کمپنی کی میگا ڈائمنڈ ڈسکوری ایکسرے ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈھونڈا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More