لاہور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

لاہور کے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں ٹی شرٹ، جیبز نہیں پہن سکتے،طالبعلم ڈریس شرٹس اور پینٹ پہنیں گے، طالبات باحیا کپڑے پہنیں گی،طالبات پر دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔

صدر مملکت کی پیدائشی نابینا شخص کو پنشن دینے کی ہدایت

ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والے طلبا کے خلاف ایکشن ہوگا، وائس چانسلر جی سی یو کا کہنا ہے کہ  طالبات بے ڈھنگے کپڑے پہن کر یونیورسٹی آجاتی ہیں،جامعات میں ڈسپلن قائم ہونا چاہیے۔

طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ، ٹائٹس پہننا نامناسب ہے،لڑکوں کو بھی اچھے کپڑے پہننے چاہئیں۔

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے،پی ٹی اے

ڈاکٹر شازیہ بشیر کا مزید کہنا تھا کہ میں تنگ نظر نہیں مگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے یہ فیصلہ ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More