سچ ٹی وی | Aug 22, 2024
پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان ٹیسٹ میں 150 رنز بنانے والے قومی ٹیم کے پانچویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔
راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے۔
اس سے قبل، محمد رضوان نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 115 رنز بنا رکھے تھے۔
یاد رہے کہ سال 2009 میں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے آخری مرتبہ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 158 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More