اٹک میں سکول وین پر فائرنگ، دو بچے ہلاک پانچ زخمی 

اردو نیوز  |  Aug 22, 2024

صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں نامعلوم افراد نے ایک سکول وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچے جان سے گئے جبکہ پانچ زخمی ہیں۔

رسیکیو 1122 نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ اس وقت ہوا جب گاؤں ڈھیری کوٹ میں وین بچوں کو سکول لے جا رہی تھی۔

ریسکیو 1122 نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ بچوں کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، وین ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے نشانہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ریسکیو 1122 کے مطابق، ڈرائیور محفوظ ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More