بنگلہ دیش کی سابق حکمراں جماعت نے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز  |  Aug 22, 2024

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق حکمراں جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھارت سے شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی این پی نے کہا ہے کہ بھارت کا بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کو پناہ دینا بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت کی یہ حرکت بنگلہ دیش میں جمہوریت کے تسلسل کی راہ میں دیوار بن رہی ہے۔

پارٹی نے کہا کہ بھارتی قیادت شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے تاکہ ان کے خلاف مختلف جرائم کے الزامات کے تحت 31 مقدمات کی کارروائی باضابطہ طور پر شروع ہو سکے۔

شیخ حسینہ واجد پر قتلِ عام اور انسانیت سوز جنگی جرائم کے یہ مقدمات طلبہ تحریک کی بھرپور کامیابی اور عوامی لیگ کے اقتدار کی بساط لپیٹے جانے کے بعد دائر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اچانک غیر متوقع حملے سے حیران کر سکتے ہیں، ایران

شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمات کی سماعت انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کر رہا ہے جو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کے خلاف بھی نام نہاد جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کر کے انہیں سزائے موت دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ 2010 میں قائم کیا جانے والا یہ ٹریبونل 100 سے زائد افراد کو موت کی سزا سناچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More