پنڈی ٹیسٹ ،پاکستانی کپتان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

ہم نیوز  |  Aug 21, 2024

راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی کپتان شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔

بنگلہ دیشی بائولر شرف الاسلام کی جانب سے کرائی گئی گیند شان مسعود کے بلے اور پیڈ کے قریب سے ہوتی ہوئی وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی

بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل کی تاہم آن فیلڈ امپائر نے شان مسعود کو ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر بنگلہ دیشی کپتان نظم الحسین شانتو نے ریویو لے لیا۔

الٹرا ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے جائزہ لینے کے بعد امپائر نے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے شان کو آؤٹ قرار دے دیا۔

شان مسعود امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے ساتھ اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ گیند بلے کے بجائے انکے پیڈ کو چھوکر گئی ہے، ان کے احتجاج کے باوجود امپائر نے فیصلہ برقرار رکھا اور شان مسعود کو صرف 6 رنز پر میدان چھوڑنا پڑا۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پویلین واپس آنے کے بعد شان مسعود نے ٹی وی پر دوبارہ اپنے آؤٹ کا ری پلے دیکھا اور اپنے یقین کا اظہار کیا کہ گیند واقعی ان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی ۔

پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے ، محمد رضوان اور سعود شکیل کریز پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More