مشکل وقت میں اللہ کے سوا کوئی ساتھ نہیں دیتا، عنبر خان

ہم نیوز  |  Aug 21, 2024

اداکارہ و میزبان عنبر خان نے اپنی طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اللہ کی ذات کے علاوہ اور کوئی ساتھ نہیں دیتا۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران عنبر خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کے شوہر کے پاس مکان کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں تھے، ان کا کیس عدالت میں گیا اور اسی دوران طلاق کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کیس ہار گئے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ عدالت نے انہیں صرف 24 گھنٹے دیے تھے کہ گھر سے جو کچھ لے جانا ہے وہ لے جاؤں بصورتِ دیگر سامان ضبط ہو جائے گا۔

لڑکیاں سمجھیں سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا، نمرہ خان

اداکارہ نے کہا کہ میں نے پریشانی کی حالت میں پولیس اور مالک مکان سے سب سے التجا کی کہ کچھ پیسے رکھ لیں اور گھر خالی کرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دیں لیکن کسی نے نہیں سنا۔

اس وقت ایک دوست نے سمجھایا کہ بس اب کسی کے سامنے رونے کی ضرورت نہیں ہے۔عنبر خان نے ناظرین کو پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اللہ پر اپنا بھروسہ رکھیں۔

وہ آزماتا ضرور ہے لیکن اپنے بندوں کا ہاتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔واضح رہے کہ عنبر خان نے کم عمری میں شادی کی تھی اور شادی کے 20 برس بعد ان کی طلاق ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More