سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے محب اللہ کیلئے ملازمت کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 20, 2024

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسویٹر ڈرائیور کےلئے ملازمت کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ولی خان اچکزئی اور وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے درخواست کی کہ قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسویٹر ڈرائیورمحب اللہ کےلئے ملازمت کا اعلان کیا جائے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران 60فیصد اضافہ ریکارڈ

وزیر اعلیٰ  نے محب اللہ کو بہادری و مہارت سے ایک خاندان کو بچانے پر اس کےلئے پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نےبھی ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کوتعریفی سرٹیفکیٹ اورانعام دیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More