دنیا کی معمر ترین شخص قرار دی جانے والی خاتون چل بسیں

سچ ٹی وی  |  Aug 20, 2024

اسپین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون ماریا برینیاس موریرا انتقال کر گئیں۔

گزشتہ سال دنیا کی عمر دراز شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے والی ماریا 19 اگست کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں جس کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے بھی کردی۔

ماریا کا انتقال اسپین کے علاقے کاتالونیا کے نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم تھیں۔ ان کے پسماندگان میں 2 بچے، 11 پوتے پوتیاں اور کئی پڑپوتے شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ماریا کی عمر 117 سال اور 168 دن تھی، وہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان تھیں۔

ماریا نے اپنی لمبی عمر کا راز، سکون، خاندان اور دوستوں کے ساتھ اچھا تعلق اور زندگی میں زہریلے لوگوں سے دور رہنے کو قرار دیا تھا۔

ماریا برینیاس موریرا 4 مارچ 1907 کو امریکی شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئیں لیکن 8 سال کے بعد وہ والدین کے ہمراہ ہجرت کرکے اسپین آگئی تھیں۔

24 سال کی عمر میں ماریا نے ڈاکٹر جان موریٹ سے شادی کی اور ان کے تین بچے ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے (1936 سے 1939) کی خانہ جنگی کے دوران زخمی فوجیوں کے علاج کے لیے ایک ساتھ کام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More