ایلون مسک کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ میں بڑا عندیہ

سچ ٹی وی  |  Aug 20, 2024

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں

ٹویٹر پیغام میں ایلون مسک نے اے آئی سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ "محکمہ حکومتی کارکردگی" کی تختی کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔

ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے جب سابق صدر سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ایک بہت ذہین آدمی ہیں، میں یقینی طور پر کروں گا، وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حال ہی میں انٹرویوز میں تفصیل سے بات ہو چکی ہے - مزید یہ کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی ٹرمپ کے لئے یہ حمایت ان کے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے 7,500 ڈالر کے ٹیکس کریڈٹ پر تنقید کے بعد سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More